بھارت نے، کیلی فورنیا میں Chino – Hills کے مقام پر ایک ہندو مندر میں توڑ پھوڑ کی مذمت کی ہے۔ میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ وزارت نے قانون نافذ کرنے والے مقامی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اس توڑ پھوڑ کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ وزارت نے عبادت گاہوں کی مناسب سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بھی کہا ہے۔×
Site Admin | March 9, 2025 3:43 PM | MEA - California Temple
بھارت نے کیلیفورنیا میں ہندو مندر میں تخریبی کارروائی کی مذمت کی ہے اور قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی کئے جانے کی مانگ کی ہے
