ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 5, 2025 9:47 PM

printer

بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان نے مستقل عداوت اور سرحد پار کی دہشت گردی سے سندھ آبی معاہدے کے جذبے کو زک پہنچائی ہے

لیبر اور روزگار کے وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے آج کہا کہ پاکستان نے مستقل عداوت اور سرحد پار کی دہشت گردی سے سندھ آبی معاہدے کے جذبے کو زک پہنچائی ہے۔ جناب منڈاویا نے زور دے کر کہا کہ پڑوسی ملک نے، بھارت کے قانونی پروجیکٹوں میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے معاہدہ کے طریقہ کار کا بار بار غلط استعمال بھی کیا ہے۔ دوحہ میں سماجی ترقی کیلئے دوسری عالمی چوٹی کانفرنس کے مکمل اجلاس میں بھارت کا قومی بیان پڑھتے ہوئے جناب منڈاویا نے پاکستان کے صدر کے ذریعے کَل بھارت سے متعلق دیئے جانے والے اُن کے بیانات پر سخت اعتراض کیا جس میں انھوں نے غیر منصفانہ حوالے دیئے تھے۔ انھوں نے اِسے بھارت کے خلاف غلط معلومات پھیلا کر سماجی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے دنیا کو بھٹکانے کی غرض سے ایک بین الاقوامی فورم کا غلط استعمال کرنا قرار دیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ پاکستان کے پاس ملک کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، خاص طور پر اُس صورتحال میں جب وہ بھارتی شہریوں کے خلاف سرحد پار کی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔