September 20, 2025 9:48 PM

printer

بھارت نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے H-1B ویزا پروگرام پر نئی پابندیوں سے انسانی بحران کا امکان ہے۔ اس نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی عہدیداران رُکاوٹوں کو مناسب طور پر دور کریں گے

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی صنعت سمیت تمام متعلقہ افراد امریکی H1B ویزا پروگرام پر مجوزہ پابندیوں سے متعلق اقدامات کے مکمل مضمرات کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت اور امریکہ، دونوں کی صنعت میں اختراع اور تخلیقی صلاحیتوں کا حصہ ہے اور توقع ہے کہ وہ آگے کیلئے بہترین راہ نکالنے کیلئے مشاورت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس اقدام سے لوگوں پر منفی نتائج مرتب ہونے کا امکان ہے کیونکہ اِس سے خاندانوں کیلئے رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔ بھارتی حکومت کو امید ہے کہ امریکی حکام، اِن رکاوٹوں کو مناسب طور پر حل کریں گے۔ جناب جیسوال نے بتایا کہ پالیسی ساز، باہمی فائدے کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے حالیہ اقدامات کا جائزہ لیں گے، جن میں دونوں ملکوں کے درمیان عوام سے عوام کے درمیان مضبوط روابط شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔