ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 18, 2025 9:47 PM

printer

بھارت نے کہا ہے کہ اُسے دہشت گردی سے اپنے عوام کا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے اور وہ اُسے استعمال کرے گا

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہا ہے کہ دنیا کو ہر طرح کی دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کا اظہار کرنا چاہئے۔ ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جئے شنکر نے اِس بات پر زور دیا کہ حالیہ برسوں میں دہشت گردی، علاحدگی پسندی اور انتہا پسندی کی صورتحال خراب ہوئی ہے اور اِن خطرات کے سلسلے میں کوئی جواز نہیں ہوسکتا، اِن سے دور نہیں رہا جاسکتا اور اِنھیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آب وہوا کی تبدیلی، وبا اور جنگ کے دور میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اشتراک انتہائی اہم ہے۔ انھوں نے اِس بات کو ا جاگر کیا کہ ایک مہذب مملکت کے طور پر بھارت اِس بات میں پختہ یقین رکھتا ہے کہ عوام سے عوام کے رابطے کسی بھی اہم رشتے کا بنیاد ہوتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت جنوب مشرقی ایشیا سے وسطی ایشیا تک وراثت کے تحفظ کے حوالے سے اپنے وسیع تر تجربے کو مشترک کرنے کا خواہاں ہے۔ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ بھارت اِس بات میں یقین رکھتا ہے کہ SCO کو بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے کے تحت خود کو اس کے مطابق ڈھالنا چاہیے، اپنے ایجنڈے کو توسیع دینی چاہئے اور اپنے کام کاج کے طور طریقوں میں اصلاحات کرنی چاہئے۔
اس دوران وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے شنکھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ کے موقع پر آج ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پن سے ملاقات کی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔