بھارت نے کل رانچی کے برسا منڈا اسٹیڈیم میں اختتام پزیر ہونے والی چوتھی جنوبی ایشیائی سینئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اور آل چیمپئن بن کر ایتھلیٹکس مقابلوں میں اپنا دبدبہ برقرار رکھا ہے۔
اِس چیمپئن شپ میں بھارت نے 20 سونے کے تمغے سمیت کل 58 تمغے جیت کر پہلا مقام حاصل کیا۔ سری لنکا 40 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ نیپال نے تیسرا مقام حاصل کیا۔×