بھارت نے کل تھائی لینڈ کے پٹایا میں FEI ایشین گھوڑ سواری چیمپئن شپ 2025 کا اختتام پانچ تمغوں کے حصول کے ساتھ کیا ہے۔ آشیش لمائے نے انفرادی طور پر سونے کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ ان کے ساتھی ششانک سنگھ کٹاریہ اور ششانک کنموری نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ ڈریسیج میں شروتی وورا نے تین چاندی کے تمغے حاصل کیے ہیں، اِن میں ایک انفرادی طور پر، جبکہ دوسرا تمغہ انٹرمیڈیٹ فری اسٹائل زمرہ ایک میں اور تیسرا تمغہ دیوبا کرنی سنگھ اور گورو پُنڈِر کے ساتھ حاصل کیا۔
براعظم کے چیمپئن شپ میں بھارت کی یہ پہلی شرکت تھی۔ 16 رکنی وفد نے اس چیمپئن شپ میں بھارت کی نمائندگی کی۔×