بھارت نے چنئی میں FIH مردوں کے جونیئر ہاکی عالمی کپ میں بیلجیم کو چار-تین سے ہرا کر سیمی فائنلز میں جگہ بنا لی ہے۔

FIH ہاکی میں مردوں کے جونیئر ورلڈ کپ 2025 میں بھارتی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں روایتی حریف بیلجیم کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ یہ میچ کل رات چنئی کے میئر رادھا کرشنن ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ میچ دو، دو سے برابر رہنے کے بعد بھارتی ٹیم نے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں چار تین سے جیت حاصل کی۔ پرنس دیپ سنگھ نے اس میچ کے ہیرو رہے جنھوں نے شوٹ آؤٹ میں حیرت انگیز دفاع کیا۔ انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ شردا نند تیواری نے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں تین گول کیے جبکہ انکت پال نے آخری گول کرکے فتح دلادی۔ اب اتوار کو سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ سات بار کی چیمپین جرمنی سے ہوگا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔