خواتین کے FIH جونیئر ہاکی عالمی کپ میں بھارت کی جونیئر ٹیم نے کَل نامیبیا کو صفر کے مقابلے 13 گول سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا۔ چلی کے Santiago میں ملی اِس جیت کے بعد بھارت پوائنٹس ٹیبل میں سرِ فہرست ہوگیا ہے۔ بھارت کی جانب سے Kanika Siwach اور حِنا بانو نے ہیٹرک لگائی، جبکہ ساکشی رانا نے دو گول کیے۔ وہیں Binima Dhan، سونم، ساکشی شکلا، Ishika اور منیشا نے ایک۔ایک گول کیے۔ جیوتی سنگھ کی کپتانی والی بھارتی ہاکی ٹیم، جرمنی، آئر لینڈ اور نامیبیا کے ساتھ پول C میں ہے۔
مردوں کےFIH جونیئر ہاکی عالمی کپ میں آج فائنل گروپ لیگ میچ میں بھارتی ٹیم کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے ہوگا۔ یہ مقابلہ تمل ناڈو کے مدورائی میں کھیلا جائے گا۔ میچ کی شروعات بھارتی وقت کے مطابق شام آٹھ بجے ہوگی۔
پولB میں دو۔دو فتوحات کے ساتھ بھارت اور سوئٹزرلینڈ دونوں ناقابل شکست رہے ہیں۔ تاہم میزبان بھارت گول کے فرق کی وجہ سے ٹیبل میں سرِفہرست ہے۔x