March 27, 2025 3:04 PM

printer

بھارت نے چائے کی عالمی صنعت میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے

بھارت نے چائے کی عالمی صنعت میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے اور وہ 2024 میں سری لنکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا چائے برآمد کرنے والے ملک بن گیا ہے۔ بھارت کے چائے بورڈ کی جانب سے تیار کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق ملک نے گزشتہ برس 255 ملین کلو گرام چائے برآمد کی۔ تاہم کینیا اس معاملے میں سرفہرست ہے۔
جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے سبب عالمی بازار میں غیر یقینی کے باوجود بھارت کی چائے کی برآمدات 10 سال میں سب سے زیادہ رہی ہے۔ بھارت 25 سے زیادہ ممالک کو چائے برآمد کرتا ہے، جن میں متحدہ عرب امارات، عراق، ایران، روس، امریکہ اور برطانیہ اس کیلئے اہم بازار ہیں اور بھارت چائے برآمد کرنے والے دنیا کے پانچ سرکردہ ملکوں میں شامل ہے۔
بھارت کی آسام، دارجلنگ اور نیل گری چائے دنیا کی بہترین چائے مانی جاتی ہیں۔ Black Tea کی برآمدات سب سے زیادہ ہے اور یہ دنیا بھر میں تقریباً 96 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ گرین ٹی، ہربل ٹی، مسالحہ ٹی اور لیمن ٹی بھی بھارت کی بڑھتی بین الاقوامی ساکھ کا حصہ ہیں۔x