پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج بتایا کہ بھارت نے پیٹرول میں ایتھنول کی 20 فیصد آمیزش کا ہدف، اس کے لیے مقررہ مدت سے پانچ سال پہلے ہی حاصل کرلیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب پوری نے کہا کہ یہ آمیزش سال 2014 میں ایک اعشاریہ 5 فیصد سے بڑھ کر سال 2025 میں 20 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ماحولیات کے لیے سازگار توانائی کی اس پیش رفت سے غیر ملکی زرمبادلہ میں ایک اعشاریہ تین- چھ لاکھ کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اس پیش رفت کی بدولت کسانوں کو ایک اعشاریہ ایک آٹھ لاکھ کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں اور 698 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج میں کمی ہوئی ہے۔ x