October 19, 2025 9:52 AM

printer

بھارت نے پہلا دیسی اینٹی بایوٹک تیار کیا ہے۔ اُس نے جین تھراپی کے میدان میں بھی اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا ہے کہ بھارت نے ملک میں ہی Antibiotic، Nafithromycin تیار کیا ہے، جو دواسازی اور بایو ٹکنالوجی کے شعبوں میں خود کفالت بننے کی جانب ملک کی کوشش میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ یہ Antibiotic سانس میں انفیکشن کو روکنے کے لیے مؤثر ہے، خاص طور پر کینسر کے مریضوں کے لیے سود مند ہے اور اُن لوگوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے، جو Diabetes کے مریض ہیں۔ وزیر موصوف کل نئی دلّی میں تین دن تک چلنے والے میڈیکل ورکشاپ کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔

انہوں نے ایک اور بڑی اہم حصولیابی کو بھی اُجاگر کیا، جو Hemophilia کے علاج میں Gene Therapy کے لیے ملک میں تیار کردہ ایک کامیاب کلینیکل ٹرائل ہے۔ بایو ٹکنالوجی کے شعبے کے تعاون سے اس ٹرائل کو تمل ناڈو کے ویلّور میں Christian میڈیکل کالج میں انجام دیا گیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔