بھارت کے قابل تجدید توانائی کے شعبے کو پچھلے مالی سال کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ صلاحیت حاصل ہوئی ہے۔ اِس میں 25 گیگا واٹ صلاحیت کا اضافہ ہوا ہے۔
نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر پرہلاد جوشی نے یہ بات کَل نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ اِس شعبے میں پچھلے مالی سال کے دوران تقریباً 35 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ مالی سال 2023-24 کے دوران 18 اعشاریہ پانچ سات گیگا واٹ صلاحیت تھی۔
وزیرموصوف نے خاص طور پر کہاکہ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ملک کے سفر میں شمسی توانائی پیش پیش رہی، جس میں پچھلے مالی سال کے دوران پندرہ سے، تقریباً 21 گیگا واٹ کا اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اِس میں ریکارڈ تقریباً 38 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کے، قابل تجدید توانائی کے شعبے میں اضافے کی ستائش کی ہے۔ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کی، ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے اِن کامیابیوں کو قابل تجدید توانائی کے شعبے کی، بڑے پیمانے پر ترقی قرار دیا ہے۔
Site Admin | April 2, 2025 9:41 AM
بھارت نے پچھلے مالی سال کے دوران قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں 25 گیگا واٹ کا ریکارڈ اضافہ کیاہے۔