ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 14, 2025 9:40 PM

printer

بھارت نے پاکستان کے غیر ذمہ دارانہ جنگی جنون پر اُس کی سخت تنقید کی ہے اور اِس کے دردناک نتائج کا انتباہ دیا ہے

بھارت نے آج پاکستان کی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ، جنگی جنون پر مبنی اور نفرت انگیز بیانات پر یہ کہتے ہوئے شدید تنقید کی ہے کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کے سنگین نتائج ہوں گے، جیساکہ پہلے اس کا مظاہرہ کیا جاچکا ہے۔ نئی دلّی میں آج دوپہر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے امور خارجہ کی وزارت کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ پاکستان کو اپنے بیانات میں نرمی لانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ پاکستانی قیادت کا طریقۂ کار رہا ہے کہ وہ بار بار بھارت مخالف بیان بازی کرکے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالتی آئی ہے۔ دریائے سندھ آبی معاہدے سے متعلق ثالثی کی عدالت کے فیصلے پر جناب جیسوال نے کہا کہ بھارت نے کبھی بھی نام نہاد ثالثی کی عدالت کی قانونی حیثیت، جواز یا اہلیت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عدالت کے یہ فیصلے اس کے دائرئہ اختیار سے باہر ہیں، قانونی حیثیت سے خالی ہیں اور بھارت کے پانی کا استعمال کرنے کے حق پر کسی بھی طرح اثر انداز نہیں ہوتے۔ ترجمان نے کہا کہ دریائے سندھ آبی معاہدے پر عمل در آمد کو بھارت کے خود مختارانہ فیصلے کے تحت معطل کیا گیا ہے، جو پہلگام حملے سمیت پاکستان کی جانب سے سرحد پار کی دہشت گردی کو مسلسل حمایت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ بھارت- امریکی تعلقات کے مستقبل پر ترجمان نے کہا کہ بھارت اور امریکہ ایک جامع اسٹریٹجک شراکت سے جڑے ہوئے ہیں جو کہ مشترکہ مفادات، جمہوری اقدار اور عوام سے عوام کے درمیان مضبوط روابط پر مبنی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ شراکت داری بہت سے مرحلوں اور چیلنجز سے ہوکر گزر رہی ہے۔
جناب جیسوال نے کہا کہ نئی دلّی دونوں ملکوں کے طے شدہ اہم ایجنڈے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور امید کرتا ہے کہ یہ تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مزید آگے بڑھیں گے۔