June 18, 2025 10:26 PM

printer

بھارت نے پاکستان کے ساتھ معاملات کے حل کی خاطر کبھی تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں کی اور نہ ہی کرے گا: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے پُرزور انداز میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ معاملات کے حل کی خاطر کبھی تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں کی اور نہ ہی کرے گا۔ جناب مودی نے صدر ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور حالیہ آپریشن سندور پر تبادلہئ خیال کیا۔ وزیرِ اعظم کی یہ رائے زنی امریکی صدر کے بار بار اِن دعووں کے پیشِ نظر سامنے آئی ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی انہوں نے کرائی تھی۔ خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے کہا ہے کہ 35 منٹ کی بات چیت کے دوران وزیرِ اعظم نے واضح طور پر صدر ٹرمپ کو مطلع کیا کہ بھارت – امریکہ تجارتی معاہدے یا بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ فوجی کارروائی کو روکنے کی خاطر امریکہ کی ثالثی سے متعلق کسی بھی سطح پر بھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔