بھارت نے پاکستان کے جارحیت اور پروپیگنڈا کے طرز عمل کو اقوامِ متحدہ کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کی جانب سے قومی بیان دیتے ہوئے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پی پی چودھری نے پاکستان کے ذریعے اقوامِ متحدہ کے پلیٹ فارم کا غلط طریقہ سے استعمال کئے جانے، اپنی آبادی پر بمباری اور احتجاجی مظاہروں کو بے دردی سے دبانے کی عادت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ خود پاکستان کی فوج کے سربراہ نے پاکستان کو کوڑے کا ڈھیر قرار دیا ہے، جس سے انکی حکمرانی میں انتشار کا پتہ چلتاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ عالمِ جنوب اور اقوامِ متحدہ کا ایک بھروسے مند شراکت دار بن کر رہے گا۔
 
									 
						 
									 
									 
									