January 2, 2026 9:56 PM

printer

بھارت نے پاکستان کے اِس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران، پنجاب میں بھارتی فوجی سہولیات پر حملہ کیا گیا

بھارت نے پاکستان کے اِن دعوئوں کو مسترد کردیا ہے کہ اُس نے آپریشن سندور کے دوران، پنجاب میں بھارتی فوجی سہولیات کو نشانہ بنایا تھا۔ بھارتی فوج کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان گمراہ کُن اور غیر تصدیق شدہ سیٹلائٹ تصویریں پھیلا رہا ہے جس میں بھارتی فوجی سہولیات پر حملوں کا جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ میں دِکھائی گئی بھارتی فوجی سہولیات اب بھی جوں کی توں باقی ہیں، جن میں دھماکے کا کوئی اثر یا ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کی کوئی علامت نہیں پائی جاتی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔