March 14, 2025 3:11 PM

printer

بھارت نے پاکستان کی طرف سے عائد کیے گئے یہ الزامات کو کہ بھارت، اُس کی ٹرین کو اغوا کیے جانے کے واقعے میں ملوث تھا، بے بنیاد قرار دیا ہے

بھارت نے پاکستان کی طرف سے عائد کیے گئے یہ الزامات کو کہ بھارت، اُس کی ٹرین کو اغوا کیے جانے کے واقعے میں ملوث تھا، بے بنیاد قرار دیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے کی گئی اِس رائے زنی پر میڈیا کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں، وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت، پاکستان کے اِن بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ عالمی سطح پر دہشت گردی کا مرکز، کہاں واقع ہے۔ جناب جیسوال نے کہا کہ پاکستان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے نہ کہ وہ دوسروں کی طرف انگلی اُٹھائے اور اپنے اندرونی مسائل اور ناکامیوں پر دوسروں کو موردِ الزام ٹھہرائے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔