بھارت نے پاکستان کی شہ پر ہونے والی دہشت گردی کو مزید بے نقاب کرنے کیلئے پُرزور انداز میں اپنی عالمی مہم کا آغاز کیا ہے۔ JDUکے ممبر پارلیمنٹ سنجے کمار جھا کی سربراہی میں ایک کثیر پارٹی وفد نے آج ٹوکیو میں جاپان کے سرکردہ دانشوروں سے بات چیت کی اور دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کی بھارت کی پالیسی کی تفصیلات فراہم کیں۔ اس وفد نے، جو پانچ ملکوں کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں ٹوکیو پہنچا ہے، اُس نے ملک کی پشت پناہی والی دہشت گردی سمیت سکیورٹی کے علاقائی چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
شیو سینا کے ممبر پارلیمنٹ شری کانت شنڈے کی قیادت میں ایک کثیر پارٹی پارلیمانی وفد بھی آج صبح ابوظہبی پہنچا، اس کا مقصد انسداد دہشت گردی کی اپنی کوششوں کو اُجاگر کرنا اور آپریشن سندور کے بارے میں عالمی برداری کو تفصیلات فراہم کرنا ہے۔ اس دورے کے آغاز Tolerance اور بقائے باہم کے محکمے کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کے ساتھ ابوظہبی میں ایک اعلی سطحی میٹنگ کے ساتھ ہوا۔
DMK کی ممبر پارلیمنٹ کنی موئی کروناندھی کی قیادت میں تیسرا کثیر پارٹی وفد پاکستان کی شہ پر ہونے والی دہشت گردی کو مزید بے نقاب کرنے اور دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کے بھارت کا پیغام لے کر پانچ ملکوں کے دورے پر روانہ ہوگیا ہے۔ یہ وفد اسپین، یونان، سلووینیا، لاتویا اور روس کا دورہ کرے گا۔ روانہ ہونے سے قبل محترمہ کنی موئی نے کہا کہ اقدام کا مقصد دنیا کو یہ بتانا ہے کہ دہشت گردی کے سبب بھارت میں انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے اور دنیا کا کوئی بھی ملک اس لعنت پر خاموش رہنے کی وکالت نہیں کرے گا۔×