November 7, 2025 9:43 PM

printer

بھارت نے پاکستان کی خفیہ نیو کلیائی ٹیسٹ کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا نوٹس لیا ہے۔ بھارت نے کہا ہے کہ غیر قانونی نیوکلیائی کارروائیاں پاکستان کی تاریخ کا حصہ ہیں

بھارت نے کہا ہے کہ نئی دلّی نے پاکستان کی نیوکلیائی ٹیسٹنگ کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو نوٹ کیا ہے۔ بھارت نے پاکستان پر یہ کہتے ہوئے الزام لگایا کہ اُس کی خفیہ اور غیر قانونی نیوکلیائی سرگرمیوں کی تاریخ رہی ہے، جو دہائیوں سے اسمگلنگ، برآمداتی پابندیوں کی خلاف ورزیوں، چوری چھپی ساز باز اور پھیلاؤ کے ارد گرد گھومتی رہی ہیں۔
نئی دلّی میں آج دوپہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے ریکارڈ کے اِن پہلوؤں کی جانب بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرائی ہے۔
بھارتی شہری ریٹائرڈ میجر وکرانت جیٹلی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ابوظہبی میں واقع بھارتی سفارتخانے کے قونصلر حکام نے باقاعدہ قونصلر رسائی کی اجازت حاصل کرلی ہے اور اُن سے چار بار ملاقات بھی ہوچکی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارتی سفارتخانہ، دلّی ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق میجر وکرانت جیٹلی کو ہر ممکن قونصلر مدد کی فراہمی جاری رکھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی سفارتخانہ میجر وکرانت جیٹلی کی اہلیہ سمیت اُن کے خاندان سے رابطے میں ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔