September 27, 2025 2:41 PM

printer

بھارت نے پاکستان پر دہشت گردی کو بڑھاوا دینے اور بھارت-پاکستان لڑائی کے حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام لگایا ہے

بھارت نے دہشت گردی کی پذیرائی کرنے اور بھارت-پاکستان تنازعہ سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر پاکستان کی سرزنش کی ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے خطاب کے بعد جواب دینے کے اپنے حق کا استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مشن کی فرسٹ سکریٹری Petal گہلوت نے بھارتی سر زمین پر دہشت گرد حملوں کے لیے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا۔ محترمہ گہلوت نے بھارت کے اپنے دفاع کے حق کو اجاگر کیا۔ فرسٹ سکریٹری نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے آج صبح اسمبلی میں بیجا تماشہ کیا۔ پاکستانی وزیر اعظم نے دہشت گردی کی پذیرائی کی، جو اُن کی خارجہ پالیسی میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔
محترمہ گہلوت نے اپنی تقریب کے دوران بھارت کی انسداد دہشت گردی کارروائیوں بالخصوص آپریشن سندور پر روشنی ڈالی، جس میں پاکستان کے بہاول پور اور مرید کے میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔