بھارت نے پاکستان سے اُس کے غیر قانونی طور پر قبضے والے علاقوں بالخصوص جموں اور کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے پی ہریش نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں ہوئے کھلے مباحثے کے دوران یہ بات کہی۔ اقوام متحدہ کے 80 ویں یومِ تاسیس کے موقعے پر منعقد ہوئے مباحثے کا موضوع تھا ”اقوام متحدہ: مستقبل کی جانب نگاہ“۔ جموں اور کشمیر کے ہمیشہ بھارت کے اٹوٹ حصہ ہونے کی بات کو دوہراتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ جب خطّے کے لوگ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرتے ہیں تو یہ نظریات پاکستان کو اجنبی لگتے ہیں۔ جناب ہریش نے پوری دنیا کو ایک خاندان تصور کرنے کے وسودھیو کُٹم بُکم کے نظریے کے تئیں بھارت کی عہدبستگی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے سبھی معاشروں اور لوگوں کیلئے انصاف، وقار، مواقع اور خوشحالی کی لگاتار وکالت کی ہے۔ جناب ہریش نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ بھارت، کثیر جہتی، بین الاقوامی ساجھیداری اور تعاون میں یقین رکھتا ہے۔×
Site Admin | October 25, 2025 3:03 PM
بھارت نے پاکستان سے اُس کے غیر قانونی طور پر قبضے والے علاقوں بالخصوص جموں اور کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔