January 4, 2026 9:41 PM

printer

بھارت نے وینیزویلا میں حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور تمام متعلقہ فریقوں سے تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی

بھارت نے وینینزوئیلا میں بدلتے ہوئے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔ بھارت نے وینیزوئیلا کے عوام کی بہبود اور تحفظ کے تئیں اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ بھارت نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں مذاکرات کے ذریعے پُرامن طور پر معاملات کو حل کریں نیز امن اور استحکام کو یقینی بنائیں۔ Caracas میں بھارتی سفارتخانہ، بھارت نژاد لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنا جاری رکھے گا۔وزارت خارجہ نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں بھارتی شہریوں سے وینیزوئیلا کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ وینیزوئیلا میں مقیم بھارتی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کراکاس میں بھارتی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔اس دوران اقوام محدہ سلامتی کونسل، وینیزوئیلا میں امریکی کارروائی پر تبادلۂ خیال کیلئے کل ایک ہنگامی میٹنگ کرے گی۔ اقوام متحدہ میں وینیزویلا کے مستقل مشن نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کیلئے خط لکھا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔