January 4, 2026 2:53 PM

printer

بھارت نے وینیزوئیلا میں حالیہ صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ اُس نے ملک کے عوام کی بہبود اور تحفظ کیلئے اپنی مدد کا اعادہ کیا ہے

بھارت نے وینینزوئیلا میں بدلتے ہوئے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔ بھارت نے وینیزوئیلا کے عوام کی بہبود اور تحفظ کے تئیں اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ بھارت نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں مذاکرات کے ذریعے پُرامن طور پر معاملات کو حل کریں نیز امن اور استحکام کو یقینی بنائیں۔ Caracas میں بھارتی سفارتخانہ، بھارت نژاد لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنا جاری رکھے گا۔

 

وزارت خارجہ نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں بھارتی شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ وینیزوئیلا کے حالیہ واقعات کے پیش نظر اس ملک میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔ کسی بھی وجہ سے وینیزوئیلا میں رہنے والے سبھی بھارتی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ انتہائی محتاط رہیں اور اپنی نقل و حمل کو محدود رکھیں اور Caracas میں بھارتی سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

سفارت خانے کی ای میل ID ہے:

cons.caracas@mea.gov.in

سفارت خانے کا ایمرجنسی فون نمبر ہے:

پلس پانچ آٹھ- چار ایک دو- نو پانچ آٹھ چار دو آٹھ آٹھ

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔