بھارت نے بنگلہ دیش میں ہندو برادری کے خلاف تشدد اور زیادتیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میمن سنگھ شہر میں ایک ہندو نوجوان کے بہیمانہ قتل کے حالیہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ اس جرم کے مرتکب افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔
بنگلہ دیش میں آنے والے انتخابات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں جناب جیسوال نے کہا کہ بھارت آزدانہ، منصفانہ اور سب کی شمولیت اور شرکت پر مبنی انتخابات کی حمایت کرتا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ H-1B ویزا رکھنے والے بھارتی شہریوں کو درپیش پریشانیوں کو کم سے کم کرنے نیز ان کا ازالہ کرنے کیلئے بھارت امریکہ کے ساتھ سرگرمِ عمل ہے۔
جناب جیسوال نے کہا کہ حکومت کو بھارتی شہریوں کو امریکی ویزا اپوائنٹ منٹس ملنے یا اس میں تبدیلی ہونے کے سبب تاخیر اور دقتوں کا سامنا کرنے سے متعلق متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
ترجمان نے زور دے کر کہا کہ بھارت اس کے ذریعہ مطلوبہ اور مفرور افراد کو ملک واپس لانے پر مکمل طور پر عہد بستہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اس وقت متعدد حکومتوں کے ساتھ اس سلسلے میں سرگرمِ عمل ہے۔