بھارت نے نیپال میں نئی عبوری سرکار کے قیام کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیرِ اعظم نریندر مودی نے عبوری سرکار میں وزیرِ اعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے محترمہ Sushila Karki کے ساتھ اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اِسی دوران نیپال کے صدر رام چندر Poudel نے نئی مقرر کردہ عبوری وزیرِ اعظم کی سفارش پر پارلیمنٹ تحلیل کردی ہے اور پارلیمنٹ کے نئے انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے، جو اگلے سال پانچ مارچ کو ہوں گے۔
نیپال کے صدر رام چندر Paudel نے سبھی پارٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 مارچ 2026 کو ہونے والے انتخابات کے کامیاب انعقاد کیلئے تعاون کریں۔ انہوں نے سبھی پارٹیوں پر زور دیا کہ وہ عوام کو مطمئن کرنے کی خاطر محتاط طریقے سے منصوبہ بندی کے ساتھ اِس موقعے کا مناسب استعمال کریں اور امن و سکون برقرار رکھتے ہوئے مقررہ وقت پر انتخابات کو یقینی بنائیں۔ ایک بیان جاری کرتے ہوئے صدر رام چندر Paudel نے زور دیا کہ ملک میں انتہائی مشکل حالات میں کافی کوششوں کے بعد ایک پُرامن حل سامنے آیا۔ اِس دوران وزیر اعظم سشیلا کارکی، حالیہ Gen-Z مظاہروں کے دوران زخمی ہوئے نوجوانوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج Minbhawan میں نیشنل ٹروما سینٹر اور سول سروس اسپتال گئیں۔اس موقع پر انہوں نے ملک کی صورتحال کو تبدیل کرنے خاطر زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
Site Admin | September 13, 2025 9:39 PM
بھارت نے نیپال میں نئی عبوری سرکار کے قیام کا خیرمقدم کیا ہے۔