ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 13, 2025 9:55 AM | MEA - Nepal

printer

بھارت نے نیپال میں محترمہ سشیلا کَارکی کی قیادت میں ایک نئی عبوری حکومت کی تشکیل کا خیر مقدم کیا ہے۔

بھارت نے نیپال میں محترمہ سشیلا کَارکی کی قیادت میں ایک نئی عبوری حکومت کی تشکیل کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت کو امید ہے کہ اِس سے وہاں امن و استحکام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزارت نے مزید کہا کہ بھارت ایک قریبی پڑوسی، ایک ساتھی جمہوریت اور ایک طویل مدتی ترقیاتی شراکت دار کے طور پر، دونوں ملکوں کے عوام کی خوشحالی کے لیے نیپال کے ساتھ قریبی طور پر کام کرتا رہے گا۔

اسی دوران نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل نے ایوانِ نمائندگان کو، جو وفاقی پارلیمنٹ کا ایوانِ زیریں ہے، تحلیل کردیا ہے۔ یہ تحلیل نو مقررہ عبوری وزیراعظم کی سفارش پر کی گئی ہے، نیز اگلے سال  5مارچ کو ایک پارلیمانی انتخاب کا اعلان کیا گیا ہے۔

سشیلا کَارکی کو کَل عبوری حکومت کے وزیراعظم کے طور پر حلف دلایا گیا۔

سابق چیف جسٹس سوشیلا کارکی کو نیپال میں عبوری حکومت کی وزیر اعظم کے طور پر حلف دلایا گیا ہے۔ نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل نے نائب صدر رام بن یادو اور دیگر ممتاز شخصیات کی موجودگی میں شیتل نواس میں محترمہ سوشیلا کو عہدے کا حلف دلایا۔

گزشتہ تین دن تک زورشور سے جاری تبادلہئ خیال اور آج صبح شیتل نواس میں صدر کے دفتر میں ایک باضابطہ مذاکرات کے بعد سابق چیف جسٹس سوشیلا کارکی کا عبوری حکومت کے وزیر اعظم کے طور پر تقرر کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ محترمہ  سوشیلا کارکی نیپال کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہیں۔ وہ نیپال کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے طور پر اپنی معتبرریت کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔

نئی وزیر اعظم کے Gen Z  کے نمائندوں کو اپنی عبوری حکومت کی ٹیم میں شامل کرنے کا بھی امکان ہے۔