ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 26, 2025 9:59 PM

printer

بھارت نے نیویارک میں اقوام متحدہ بین وزارتی میٹنگ میں، دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

بھارت نے ایک بار پھر دہشت گردی کے تئیں عدم برداشت کے اپنے نقطہ نظر کی وضاحت کی ہے اور دہشت گردی کی لعنت کی ہر شکل سے لڑنے کیلئے دنیا کے یکجا ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزارت خارجہ میں مغربی امور کے سکریٹری Sibi George نے آج نیویارک میں Group of Friends of Victims of Terrorism کی چھٹی وزارتی میٹنگ میں بھارت کے قومی بیان کے دوران یہ پیغام دیا۔ جون 2019 میں تشکیل دیا گیا Group of Friends of Victims of Terrorism، اقوام متحدہ کی رکن ریاستوں اور مبصرین کا گروپ ہے جو دہشت گردی کے متاثرین میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کی خاطر جامع نقطہ نظر کو بڑھاوا دیتا ہے۔بھارت نے اقوام متحدہ قیامِ امن کمیشن، UNPBC کو مستحکم کرنے اور اس کی افادیت کے تئیں اپنے مضبوط عزم کی یقین دہانی کرائی ہے اور عالمی امن اور ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بین الاقوامی ساجھے داروں کے ساتھ تعمیری شرکت کے تئیں اپنی عہد بستگی کا اظہار کیا ہے۔
نیویارک میں آج UNPBC وزارتی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزارت خارجہ میں مغربی امور کے سکریٹری  Sibi George نے کہا کہ قیامِ امن کے تئیں بھارت کا نقطہ نظر اُن ثقافتی اقدار سے رہنمائی پاتا ہے جہاں دنیا کو ایک کنبہ قرار دیا گیا ہے۔ جناب George نے مزید کہا کہ  قیامِ امن کے تناظر میں بھارت، عالمی خطۂ جنوب میں ضرورت پر مبنی ترقیاتی ساجھے داریوں کے ذریعے سرکردہ ساجھے دار رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ تقریباً 40 ارب امریکی ڈالر کی لاگت والے بھارت کی ترقیاتی امداد والے پروجیکٹوں میں گرانٹس، رعایتی قرضہ جات، صلاحیت سازی، اپنے اداروں کی تعمیر نو کر رہے ممالک کی امداد اور لچک کو فروغ دینا شامل ہے۔