February 28, 2025 9:37 PM

printer

بھارت نے موجودہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ملک کی GDP کے چھ اعشاریہ دو فیصد کی شرح سے ترقی کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر دنیا کی تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والی معیشت کا مقام حاصل کرلیا ہے

موجودہ مالی برس کی تیسری سہ ماہی میں بھارت کی مجموعی گھریلو پیداوار GDP کے چھ اعشاریہ دو فیصد کی شرح سے اضافے کے سبب ملک نے ایک مرتبہ پھر سب سے تیز ترقی کرنے والی اہم معیشت کا مقام حاصل کرلیا ہے۔ یہ اضافہ پچھلی سہ ماہی میں پانچ اعشاریہ چھ فیصد کی نظرثانی شدہ شرح سے زیادہ ہے۔ بھارت کی GDP میں گذشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں آٹھ اعشاریہ چھ فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا تھا۔ اعداد وشمار اور پروگرام کے نفاذ سے متعلق وزارت کی جانب سے جاری کئے گئے پہلے نظرثانی شدہ اندازوں کے مطابق مالی سال 2024-25 میں اصل GDP میں چھ اعشاریہ پانچ فیصد کی شرح سے اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔