October 12, 2025 9:35 PM

printer

بھارت نے ملیشیا میں مردوں کے سلطان جوہر کپ جونیئر ہاکی کپ2025 میں، نیو زیلینڈ کو چار دو سے ہرا دیا ہے

بھارت کی مردوں کی جونیئر ہاکی ٹیم نے سلطان جوہر کپ 2025 کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو چار-دو سے شکست دی ہے۔ بھارت کیلئے ارش دیپ سنگھ، پی بی سنیل، اریجیت سنگھ ہونڈل اور روشن Kuzur نے ایک ایک گول کیا۔ نیوزی لینڈ نے بھی سخت مقابلہ کیا۔ کپتان Gus Nelson اور Ai Denbax نے دو گول کیے، لیکن آخری مراحل میں نیوزی لینڈ کا یہ مظاہرہ، بھارت کے گول کیپروں کے سامنے غیر موثر ثابت ہوا۔ بھارت کی اس مقابلے میں یہ مسلسل دوسری جیت ہے۔ بھارت نے Great Britain پر تین-دو سے جیت کے ساتھ سفر کا آغاز کیا تھا۔ دیگر مقابلوں میں پاکستان نے ملیشیا کو دو-سات سے ہرا دیا۔ منگل کو اب بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔