January 14, 2026 9:53 PM

printer

بھارت نے مغربی ایشیا کے ملک میں تیزی سے بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور جاری بدامنی کے تناظر میں اپنے شہریوں سے فوراً ایران سے چلے جانے کو کہا ہے

بھارت نے مغربی ایشیائی ملک ایران میں بڑھتے ہوئے مظاہروں اور تیزی سے بدلتے ہوئے سکیورٹی حالات کے پیشِ نظر اپنے تمام شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کمرشیل پروازوں سمیت تمام دستیاب نقل و حمل کے ذرائع کے ذریعے ایران چھوڑ دیں۔ یہ ایڈوائزری، ایران میں موجود طلباء، زائرین، کاروباری افراد، سیاحوں اور دیگر تمام بھارتی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے۔وزارتِ خارجہ نے ایک تازہ ایڈوائزری میں کہا ہے کہ ایران کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر بھارتی شہریوں کو اگلے نوٹس تک اسلامی جمہوریہ ایران کا سفر کرنے سے ایک بار پھر سختی سے منع کیا جاتا ہے۔اس ماہ کی5 تاریخ کو جاری کردہ ایک ایڈوائزری میں وزارتِ خارجہ نے اپنے شہریوں سے ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی تھی۔
وزارتِ خارجہ نے اپنی ایڈوائزری میں بھارتی شہریوں اور ایران میں مقیم بھارت نژاد افراد PIOs کو احتیاط برتنے اور احتجاج والے علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت دی تھی۔ وزارتِ خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ایران میں رہائشی ویزا پر مقیم بھارتی شہریوں نے اگر اب تک اپنا رجسٹریشن نہیں کرایا ہے تو وہ بھارتی سفارتخانے میں لازمی طور پر اپنا اندراج کرالیں۔ تہران میں واقع بھارتی سفارتخانے کے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز اس طرح ہیں:پلس نو آٹھ نو، ایک دو آٹھ، ایک صفر نو، ایک ایک پانچ، پلس نو آٹھ نو، ایک دو آٹھ، ایک صفر نو، ایک صفر نو،پلس نو آٹھ نو، ایک دو آٹھ، ایک صفر نو، ایک صفر دو،پلس نو آٹھ نو، نو تین دو، ایک سات نو، تین پانچ نوسفارت خانے سے ای میل cons.tehran@mea.gov.inکے ذریعے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ایران میں بہت سے طلباء سمیت تقریباً 10 ہزار بھارتی شہری ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں سے ہزاروں شیعہ زائرین بھی ہر سال ایران جاتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔