ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 20, 2025 2:52 PM

printer

بھارت نے متحدہ عرب امارات UAE کے شہریوں کیلئے آمد پر ویزا کی سہولت کو بڑھا کر اب کوچین، کالی کٹ اور احمد آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں تک کر دیا ہے

بھارت نے متحدہ عرب امارات UAE کے شہریوں کیلئے آمد پر ویزا کی سہولت کو بڑھا کر اب کوچین، کالی کٹ اور احمد آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں تک کر دیا ہے۔ اِس اقدام سے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو بھارت کے 9 بڑے   ہوائی اڈّوں پر آمد پر ویزا کی سہولت حاصل ہو گئی ہے۔ اِس سے پہلے یہ سہولت نئی دلّی، ممبئی، کولکاتہ، چنئی، بنگلورو اور حیدرآباد میں دستیاب تھی۔

یہ سہولت متحدہ عرب امارات کے صرف اُن شہریوں کیلئے ہے، جنہوں نے پہلے بھارتی ای-ویزا یا معمول کا کاغذی ویزا حاصل کیا ہے۔

مسافروں کو اپنی آمد پر ویزا آن Arrival فارم بھرنا ہوگا اور اِسے Disembarkation کارڈ کے ساتھ جمع کرنا ہوگا۔ یہ کام بھارتی حکومت کے E-Arrival پورٹل یا موبائل ایپلی کیشن ”انڈین ویزا سو سواگتم“ کے ذریعے آن لائن بھی کیا جاسکتا ہے۔ اِس اسکیم کے تحت سیاحت، کاروبار، کانفرنس یا طبی علاج کیلئے بھارت آنے والے متحدہ عرب امارات کے شہری 60 دن تک قیام کرسکتے ہیں۔