November 20, 2025 9:42 AM | Visa UAE

printer

بھارت نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کیلئے آمد پر ویزا کی سہولت کو مزید تین بین الاقوامی ہوائی اڈّوں کوچین، کالی کٹ اور احمد آباد تک بڑھا دیا ہے۔

بھارت نے متحدہ عرب امارات UAE کے شہریوں کیلئے اب آمد پر ویزا کی سہولت کو بڑھا کر کوچین، کالی کٹ اور احمد آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں تک کر دی ہے۔ اس اقدام کے بعد متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو بھارت کے 9 بڑے ہوائی اڈّوں پر آمد پر ویزا کی سہولت حاصل ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے یہ سہولت نئی دلّی، ممبئی، کولکاتہ، چنئی، بنگلورو، حیدرآباد اور کوچی میں دستیاب تھی۔

یہ سہولت متحدہ عرب امارات کے صرف اُن شہریوں کیلئے ہے، جن کے پاس پہلے سے بھارتی ای ویزا یا کاغذ کی شکل ویزا موجود ہو۔ اس اسکیم کے تحت بھارت آنے والے متحدہ عرب امارات کے شہری 60 دن تک ملک میں قیام کر سکتے ہیں اور سیاحت، کاروبار، کانفرنس یا طبّی مقاصد کیلئے داخل ہو سکتے ہیں۔

ویزا کے تحت 60 دن کے اندر دو مرتبہ ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔ درخواست گزاروں کے پاس کم از کم چھ ماہ کی میعاد والا پاسپورٹ ہونا ضروری ہے اور ان سے مالی وسائل، رہائش اور واپسی یا آگے کے سفر کا ثبوت طلب کیا  جا سکتا ہے۔

یہ سہولت متحدہ عرب امارات کے کسی ایسے شہری کیلئے دستیاب نہیں ہے، جس کے والدین یا دادا-دادی، نانا-نانی پاکستان میں پیدا ہوئے ہوں یا وہاں کے مستقل رہائشی ہوں۔ آمد پر ویزا کی فیس فی مسافر 2 ہزار روپے یا اس کے برابر غیر ملکی کرنسی ہے، جس میں بچے بھی شامل ہیں۔ ایک سال میں متحدہ عرب امارات کے شہری اس سہولت کا جتنی بار چاہیں استعمال کر سکتے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔