بھارت نے مالدیپ کو 4 ہزار 850 کروڑ روپے کا لائن آف کریڈٹ فراہم کیا ہے۔ یہ مالی امداد، ملک بھر میں کلیدی بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی پروجیکٹوں پر خرچ کی جائے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان ایک ترمیمی معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے ہیں، تاکہ مالدیپ کے سالانہ قرض کی ادائیگی کے بوجھ کو کم کیا جاسکے، جو بھارت کے ذریعے فراہم کردہ سابقہ لائن آف کریڈٹ پر مبنی ہے۔
آج دونوں ممالک نے چار مفاہمت ناموں اور تین معاہدوں پر دستخط کیے۔ یہ معاہدے ماہی گیری، آبی زراعت، ڈیجیٹل حل اور بھارتی فارما کوپیا کی منظوری کے شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ NPCT انٹرنیشنل لمٹیڈ اور مالدیپ مالیاتی اتھارٹی کے درمیان، مالدیپ میں UPI کا آغاز کرنے کیلئے، ایک نیٹ ورک ٹو نیٹ ورک معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔دونوں ممالک نے، بھارت- مالدیپ آزاد تجارتی سمجھوتہ، FTA کے حوالے کی شرائط سے بھی اتفاق کیا۔
خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا مالدیپ کا دورہ بروقت اور مفید رہا ہے۔ مالے میں ایک خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ مالدیپ کو بھارتی روپئے میں ایک لائن آف کریڈٹ فراہم کیا جائے گا۔ مالدیپ کے کچھ لیڈروں کے ذریعے ماضی کے بیانات کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت اور مالدیپ کے درمیان تعلقات، کافی مستحکم ہیں جو اِس طرح کے بیانات کا سامنا کرسکتے ہیں۔
Site Admin | July 25, 2025 9:54 PM
بھارت نے مالدیپ کو چار ہزار 850 کروڑ روپئے کا لائن آف کریڈٹ فراہم کیا ہے