بھارت نے لندن کے اوول میں اینڈرسن- تیندولکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ کے خلاف 6 رن سے سنسنی خیز جیت حاصل کرکے پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کرلی ہے۔
بھارت کی طرف سے دیے گئے 374 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، میزبان ٹیم کے سبھی کھلاڑی اپنی دوسری اننگز میں 367 رن پر آؤٹ ہوگئے۔ محمد سراج نے دوسری اننگز میں 5 وکٹ سمیت کُل 9 وکٹ لیے۔ انہیں میچ میں شاندار کاکردگی کی وجہ سے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ شبھمن گل اور ہیری بروک کو مشترکہ طور پر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
Site Admin | August 5, 2025 2:28 PM
بھارت نے لندن کے اوول میں اینڈرسن- تیندولکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں جیت حاصل کرکے پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کرلی ہے