قزاخستان کے Shymkent میں 16 ویں ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں کل بھارت نے مکسڈ ایئر رائفل زمروں میں سونے کے سبھی تینوں تمغے جیت لیے ہیں۔ بھارتی نشانے بازوں نے سینئر، جونیئر اور یوتھ مکسڈ ٹیم مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس سے بھارت تمغے حاصل کرنے میں سرِفہرست رہا۔
سینئر مکسڈ ٹیم کے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں Elavenil Valarivan, اور ارجن Babuta نے فائنل میں چین کی Peng Xinlu اور Lu Dingke کو 11 کے مقابلے 17 پوائنٹ سے ہرا کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ مکسڈ ٹیم مقابلے میں، سونے کا تمغہ جیتنے والی Elavenil Valarivan کا چیمپئن شپ میں یہ دوسرا سونے کا تمغہ تھا۔
انہوں نے خواتین کے 10 میٹر ائیر رائفل مقابلے میں اپنا انفرادی تمغہ جیتا تھا۔
جونیئر مکسڈ ٹیم 10 میٹر ایئر رائفل میں Shambhavi Kshirsagar اور نارائن Pranav نے سونے کا تمغہ جیتنے کے لیے چین کی Tang Huigi اور Han Yinan کو ہرایا۔ یوتھ مکسڈ ٹیم 10 میٹر ایئر رائفل میں Ameerah Arshad اور Anash Dabas نے فائنل میں کوریا کے Kim Minseo اور Shin Sungwoo کو ہرانے کے بعد اعلیٰ مقام حاصل کیا۔
بھارت سونے کے 23، چاندی کے 8 اور کانسے کے 10 تمغوں سمیت کُل 41 تمغے حاصل کرنے کے ساتھ تمغوں کی فہرست میں سب سے آگے ہے۔×