بھارت نے امریکہ کے صدرِ ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ تنازعہ ختم کرنے کیلئے ایک جامع منصوبے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اِس منصوبے کی بدولت علاقے میں طویل مدتی سلامتی اور امن کو یقینی بنایا جاسکے گا اور فلسطین اور اسرائیل کے لوگوں اور بالآخر مغربی ایشیا کے خطے کی ترقی ہوسکے گی۔ وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ سبھی فریق صدر ٹرمپ کے منصوبے اور تنازعہ حل کرنے اور امن قائم کرنے کی اُن کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔ x
Site Admin | September 30, 2025 3:24 PM
بھارت نے غزہ کی لڑائی ختم کرنے سے متعلق امریکہ کے منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔