بھارت اور اقوام متحدہ کی خوراک اور زرعی تنظیم FAO نے عالمی معیار کی Blue بندرگاہیں تعمیر کرنے کی خاطر اشتراک کیا ہے۔ ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے تحت، محکمہ ماہی پروری نے بھارت میں Blue بندرگاہوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کی خاطر FAO کے ساتھ تکنیکی اشتراک کے پروگرام کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ 369 اعشاریہ آٹھ کروڑ روپے کی کُل سرمایہ کاری کے ساتھ تین پائلٹ بندرگاہوں، Diu میں Vanakbara، پدوچیری میں کرائیکل اور گجرات میں Jakhau کو منظوری دی گئی ہے۔ ماہی پروری کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر ابھیلکش لیِکھی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خوراک اور تغذیہ کی یقینی فراہمی کو مضبوط کرنے کی خاطر ماحولیاتی طور پر سازگار، اقتصادی طور پر سودمند اور سماجی شمولیت پر مبنی ماہی گیری کے نظام کو فروغ دینے کے حکومت کے عزم کو دہرایا۔×
Site Admin | September 19, 2025 10:18 AM | INDIA-BLUE PORTS
بھارت نے عالمی معیار کا Blue Ports بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے ادارے FAO کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔