بھارت نے عالمی سطح پر ماحولیات کو محفوظ رکھنے میں ایک نمایاں سنگِ میل طے کیا ہے۔ بھارت، عالمی سطح پر جنگلاتی علاقے کے اعتبار سے اب نویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ انڈونیشیا کے شہر بالی میں خوراک اور زراعت کی تنظیم نے عالمی جنگلاتی وسائل سے متعلق 2025 کا، جو جائزہ جاری کیا ہے، اُس میں یہ بات کہی گئی ہے۔ اِدھر ماحولیات کے وزیر بھوپندر یادو نے کہا ہے کہ اِس حصولیابی سے بہتری کی عکاسی ہوتی ہے کیونکہ سابقہ جائزے میں بھارت دسویں مقام پر تھا۔ جناب یادو نے کہا کہ اِس قابلِ قدر پیشرفت سے سرکار کی پالیسیوں اور پروگراموں کی کامیابی اجاگر ہوتی ہے، جن کا مقصد جنگلات کا تحفظ، جنگل بانی اور لوگوں کی سرگرم شمولیت کے ساتھ ماحولیات سے متعلق اقدامات کرنا ہے۔ جناب بھوپندر یادو نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی پہل، ”ایک پیڑ ماں کے نام“ کو بھی اجاگر کیا، جس سے ملک کے لوگوں کو درخت لگانے اور زیادہ سرسبز و شاداب اور صاف ستھرا ماحول پیدا کرنے میں اپنا رول ادا کرنے کی ترغیب مل رہی ہے۔
Site Admin | October 22, 2025 2:52 PM
بھارت نے عالمی سطح پر ماحولیات کو محفوظ رکھنے میں ایک نمایاں سنگِ میل طے کیا ہے۔ بھارت، عالمی سطح پر جنگلاتی علاقے کے اعتبار سے اب نویں پوزیشن پر آگیا ہے