ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 7, 2025 2:45 PM

printer

بھارت نے طوفان Melissa کی وجہ سے ہوئی تباہی کے بعد جمائیکا کیلئے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کی ہے

بھارت نے جمائیکا میں سمندری طوفان سے ہوئی زبردست تباہی کے پیش نظر، وہاں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان بھیجا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، جمائیکا میں بھارت کے سفیر نے کہا ہے کہ کَل بھارتی فضائیہ کے ایک طیارے کے ذریعے تقریباً 20 ٹن راحتی سامان روانہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ راحتی سامان میں طوفان کے اثر سے نمٹنے کی غرض سے خصوصی بھیشم میڈیکل ٹراما یونٹ اور دیگر لازمی سامان شامل ہے۔