بھارت نے طبی اشیا اور سامان کے انضباطی شعبے میں اشتراک کے لیے آرمینیا کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ کَل دلی میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور آرمینیا کے وزیر خارجہ Ararat Mirzoyan کی موجودگی میں اِس مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ دونوں وزراءِ خارجہ نے ڈجیٹل ٹیکنالوجی اور دواسازی کے شعبوں میں اشتراک کے طور طریقے تلاش کرنے سے اتفاق کیا۔ اِن وزیروں نے بھارت اور آرمینیا کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی تعاون کے تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لیا، جس میں ایک دوسرے کے ملک میں سیاسی رابطے کے دورے، تجارت، معیشت، Connectivity، تعلیم، ثقافت اور عوام سے عوام کے رابطے شامل ہیں۔ دونوں ملکوں نے امورِ خارجہ کی خدمات سے متعلق سشما سوراج انسٹی ٹیوٹ اور آرمینیا کی وزارتِ خارجہ کے Diplomatic اسکول کے درمیان تعاون سے متعلق مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے۔
میٹنگ کے دوران ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت، آرمینیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہشمند ہے، جو تاریخ میں گہرے اور مضبوط رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اشتراک اچھا رہا ہے اور دوطرفہ تجارت اور دفاعی تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے علاقائی اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر بھی تبادلہئ خیال کیا۔x