سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے آج گھریلو سطح پر تیار کردہ ملک کی پہلی CRISPR پر مبنی جین تھیراپی کا آغاز کیا، جو سِکل سیل بیماری کے علاج کے لیے تیار کی گئی ہے۔ یہ بیماری بنیادی طور پر ملک کی قبائلی آبادی کو متاثر کرتی ہے۔ اس تھیراپی کا نام ’’برسا 101‘‘ رکھا گیا ہے، جو بھگوان برسا منڈا کے نام منسوب ہے، جن کا 150 واں یومِ پیدائش، اس ماہ کی 15 تاریخ کو منایا گیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ملک نے باقاعدہ طور پر سِکل سیل بیماری سے پاک بھارت کی جانب ایک فیصلہ کن سفر کا آغاز کر دیا ہے، جو عوامی صحت اور جینیاتی طب کے منظرنامے میں ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ڈاکٹر سنگھ نے زور دے کر کہا کہ اس پیش رفت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ملک عالمی سطح پر علاج کی لاگت کے مقابلے بہت کم خرچ پر بہتر علاج کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Site Admin | November 19, 2025 9:44 PM
بھارت نے سکل سیل بیماری کیلئے CRISPR پر مبنی پہلی دیسی Gene Therapy کا آغاز کیا ہے اس کا نام BIRSA 101 رکھا گیا ہے