غیرملکی تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل DGFT نے بنگلہ دیش سے بھارت کو درآمد کی جانے والی کچھ مخصوص اشیاء پر بندرگاہوں سے متعلق نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کامرس اور تجارت کی مرکزی وزارت نے ایک نوٹیفکیشن میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ان پابندیوں کا اطلاق اُن اشیاء پر نہیں ہوگا جو بنگلہ دیش سے بھارت کے راستے نیپال اور بھوٹان کو منتقل کی جاتی ہیں۔ یہ ہدایات ایک نوٹیفکیشن کے ذریعہ جاری کی گئی ہیں، جو فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔
بنگلہ دیش سے ہر طرح کے ریڈی میڈ گارمنٹس کی درآمد سڑک کے راستوں کے ذریعے ممنوع رہیں گی۔ البتہ اِن سامان کو Nhava Sheva اور کولکاتہ کے سمندری راستوں کے ذریعے ابھی بھی اجازت ہوگی۔اس کے علاوہ پھل، پھلوں کے جوس اور Carbonated مشروبات، پلاسٹک اور PVC تیار شدہ سامان دیگر اس قسم کی اشیاء پر بابندی عائد رہے گی۔ البتہ رنگ روغن، ڈائیز، گھریو صنعتوں کیلئے inputs کے طور پر استعمال ہونے والے دانے اور لکڑی کے فرنیچر پابندی سے مستثنا رہیں گے۔ البتہ ان نئی بندرگاہی پابندیوں کا اطلاق بنگلہ دیش سے آنے والی مچھلی، LPG، خردنی تیل اور ٹوٹے ہوئے پتھر کی درآمد پر نہیں ہوگا۔