بھارت نے سمندری طوفان Ditwah کی وجہ سے بڑے پیمانے پر سیلاب اور مٹی کے تودے کھسکنے سے متاثر سری لنکا میں اپنے انسانی مشن کو تیز کردیا ہے۔ حکام نے 390 اموات کی تصدیق کی ہے اور 352 لوگوں کو لاپتہ قرار دیا ہے۔ رابطوں میں آرہی بتدریج بہتری کے بعد شدید متاثرہ ضلعوں میں راحت اور بچاؤ سرگرمیاں جاری ہیں۔ آپریشن ساگر بندھو کے تحت بھارت نے سری لنکا کیلئے سب سے پہلے مدد کا ہاتھ بڑھانے والے ملک کے طور پر طبی، بچاؤ اور لوجسٹک امداد فراہم کی ہے۔ دس ٹن میڈیکل سپلائی کے ساتھ بھارتی فضائیہ کا ایک C-130J کَل سری لنکا پہنچا، جس میں بھارتی فضائیہ کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ بھیشم ماڈیولر Trauma کیوب بھی موجود تھے۔ اِس دوران INS سُکنیا نے سری لنکا کے مشرقی صوبے کی ترنکومالی بندرگاہ پر فوری تقسیم کیلئے 12 ٹن ضروری راحت سامان پہنچایا۔
Site Admin | December 2, 2025 10:22 AM | Sri Lanka Cyclone
بھارت نے سمندری طوفان Ditwah کی وجہ سے بڑے پیمانے پر سیلاب اور مٹی کے تودے کھسکنے سے متاثر سری لنکا میں اپنے انسانی مشن کو تیز کردیا ہے۔