ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

بھارت نے سماجی تحفظ کے عمل میں ایک قابل ذکر  سنگِ میل حاصل کیا ہے۔

بھارت نے سماجی تحفظ کے عمل میں ایک قابل ذکر  سنگِ میل حاصل کیا ہے۔ ملک میں 2015 میں سماجی تحفظ کا کوریج 19 فیصد تھا جو 2025 میں بڑھ کو 64 اعشاریہ تین فیصد ہوگیا ہے۔ اِس طرح 94 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو کم ازکم سماجی تحفظ کے ایک فائدے کے تحت لایا گیا ہے۔ ایک دہائی کے دوران اس غیر معمولی اضافے کا اعتراف محنت کی عالمی تنظیم ILO نے اپنے ILOSTAT ڈیٹا بیس پر کیا ہے۔ سماجی تحفظ، جیسا کہ محنت کی عالمی تنظیم کے ذریعے بیان کیا گیا ہے، بڑھاپے، بیماری، بے روزگاری، معذوری، زچگی، کام کے دوران چوٹ لگنے یا کمانے والے فرد کی موت کی صورت میں صحت کی دیکھ بھال اور یقینی آمدنی تک رسائی کو یقینی بناتا ہے۔ بھارت کے سماجی تحفظ کے جامع نظام میں سماجی بیمہ، فلاحی ادائیگیاں نیز خوراک اور رہائش کی یقینی فراہمی جیسے فوائد شامل ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں