بھارت نے ملیشیا کے شہر Johor میں سلطان آف Johor کپ مردوں کے ہاکی ٹورنامنٹ کے پول مرحلے کے اپنے آخری میچ میں میزبان ملیشیا کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ بھارت کی ٹیم لگاتار آگے بڑھ کر کھیلتے ہوئے شروع سے ہی گول کرنے کا دبائو بنائے ہوئے تھی۔ ملیشیا نے اِس دبائو کا مقابلہ کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن بھارت نے مضبوطی سے اپنا دفاع کیا۔ پہلے کوارٹر کا کھیل ختم ہونے تک دونوں میں سے کسی ٹیم نے کوئی گول نہیں کیا تھا۔ دوسرے کوارٹر میں بھارت کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہوئی اور گُرجوت سنگھ نے ایک گول کیا۔ ملیشیا کی جانب سے این پانیکر نے ایک گول کیا جس کے پانچ منٹ بعد ہی سوربھ آنند نے بھارت کو ملے ایک پینالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ اب بھارت کا مقابلہ کَل فائنل میں آسٹریلیا سے ہوگا۔
Site Admin | October 17, 2025 9:34 PM
بھارت نے سلطان آف Johor کپ مردوں کے ہاکی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں ملیشیا کو ہراکر فائنل میں جگہ بنا لی ہے