July 23, 2025 2:55 PM

printer

بھارت نے سرحد پار سے دہشت گردی کو شہ دینے والے ملکوں کے خلاف سنگین نوعیت کی کارروائی کئے جانے پر زور دیا ہے

بھارت نے سرحد پار دہشت گردی کو فروغ دینے والے ملکوں کے خلاف سنگین کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے پی ہریش نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے کہا کہ کُچھ بنیادی اصولوں کا احترام کرنا نہایت ضروری ہے۔ اِس میں بین الاقوامی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنا شامل ہے۔ انہوں نے پاکستان کو بھارت کے جمہوری اور ترقیاتی ماڈل کے بالکل برخلاف انتہا پسندی کو فروغ دینے والا ملک قرار دیا۔