بھارت نے سرحد پار دہشت گردی کو فروغ دینے والے ملکوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے پی ہریش نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے کہا کہ کچھ بنیادی اصولوں کا احترام کرنا نہایت ضروری ہے۔ اِس میں بین الاقوامی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنا شامل ہے۔ انہوں نے پاکستان کو بھارت کے جمہوری اور ترقیاتی ماڈل کے برعکس مسلسل قرضے لینے والا اور انتہائی کٹر پسند ملک قرار دیا۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ثالثی کے بارے میں دعووں کو مسترد کرتے ہوئے، اقوامِ متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب نے کہا کہ یہ کارروائی اِس کے بنیادی مقاصد حاصل کرنے اور پاکستان کی درخواست پر روکی گئی تھی۔ x