July 23, 2025 3:21 PM

printer

ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ گزشتہ 11 سال کے دوران ریلوے پروجیکٹوں کے واسطے بہار کیلئے بجٹ میں مختص کی گئی رقومات میں نو گنا اضافہ ہوا ہے

ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ گزشتہ 11 سال کے دوران ریلوے پروجیکٹوں کے واسطے بہار کیلئے بجٹ میں مختص کی گئی رقومات میں نو گنا اضافہ ہوا ہے۔ لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں جناب ویشنو نے کہا کہ 11 سال پہلے بہار میں ریلوے کیلئے سالانہ بجٹ صرف ایک ہزار 132 کروڑ روپے تھا، جبکہ یہ بڑھ کر 10 ہزار کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ جناب ویشنو نے ایوان کو مطلع کیا کہ ریلوے کے، جو مختلف پروجیکٹ برسوں سے زیرالتوا تھے، وہ اب مکمل ہوگئے ہیں۔