بھارت نے سبھی زمینی راستوں سے بنگلہ دیش سے پَٹسن کی بعض اشیا اور رسیوں کی درآمد پر فوری طور سے پابندی عائد کردی ہے۔ غیر ملکی تجارت سے متعلق ڈائریکٹوریٹ جنرل کی طرف سے جاری کیے گئے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پَٹسن سے تیار Fabrics، ڈوری، رسّی اور تھیلے جیسی اشیا اب صرف مہاراشٹر میں Nhava Sheva Seaport کے راستے ہی بھارت میں آ سکیں گی۔ اِس اقدام کا مقصد کوالٹی کنٹرول اور اندرونِ ملک صنعت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
اِس سے قبل 27 جون کو بھی بھارت نے سبھی زمینی راستوں سے بنگلہ دیش سے پَٹسن کی کئی اشیا اور بُنے ہوئے Fabrics کی درآمد پر روک لگا دی تھی اور صرف مہاراشٹر میں Nhava Sheva Seaport راستے ہی درآمد کی اجازت دی تھی۔x