الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بھارت، آرٹیفیشیل انٹلیجنس کے بنیادی ڈھانچے، اُس کے استعمال، ماڈل، چپس، انفرا اور توانائی کی سبھی پانچ سطحوں پر کام کر رہا ہے۔ آج Davos میں عالمی اقتصادی فورم کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ بھارت، عالمی AI خدمات کیلئے بنیاد قائم کر رہا ہے۔ وزیر موصوف نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سربراہ کی بھارت کو ایک second-tier AI power قرار دینے کی رائے زنی کو سختی سے مسترد کر دیا۔ Standford کی درجہ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت، AI کی تیاری کے معاملے میں عالمی سطح پر تیسرے مقام پر ہے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ AI کے بنیادی ڈھانچے میں 70 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی تصدیق ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ بارہ مہینوں میں مزید 50 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ آئندہ ماہ ہونے والی India AI Impact Summit کے ذریعے ملک، اِس بات کو یقینی بنائے گا کہ اِس ٹیکنالوجی تک نہ صرف بھارت بلکہ عالمی خطہئ جنوب کو بھی رسائی حاصل ہو۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت میں اب تقریباً دو لاکھ اسٹارٹ اپس ہیں اور ملک، عالمی سطح پر تین سرکردہ اسٹارٹ اپ ایکو نظام میں شامل ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ بھارت، عالمی سطح پر سرکردہ چار یا پانچ سیمی کنڈکٹر ممالک میں شمار کیا جائے گا۔ x
Site Admin | January 21, 2026 10:07 PM
بھارت نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ عالمی آرٹیفیشیل خدمات کیلئے بنیاد قائم کر رہا ہے۔ الیکٹرانکس اور IT محکمے کے وزیر اشونی ویشنو نے عالمی اقتصادی فورم کو بتایا کہ ملک، AI کے بنیادی ڈھانچے کی سبھی پانچ سطحوں پر کام کر رہا ہے۔